ہنوئی: (دنیا نیوز) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن ویت نام پہنچ گئے جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جوہری مذاکرات سے متعلق سربراہ ملاقات ہو گی۔
ویت نام کے شہر ہنوئی میں ہونے والی سربراہ ملاقات کے لیے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن ویت نام پہنچ گئے ہیں۔ شمالی کوریا کے رہنما ڈونگ ڈانگ ریلوےاسٹیشن پہنچے جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔
شمالی کورین اور امریکی سربراہان کی ملاقاتیں ستایس اور اٹھائیس فروری کو طے ہیں جن میں جوہری تنازعات پر دونوں ممالک کے مابین مذاکرات ہوں گے، اس سے پہلے دونوں رہنما سنگا پور میں مل چکے ہیں۔