مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا کریک ڈاؤن، حریت رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

Last Updated On 26 February,2019 02:59 pm

سری نگر: (دنیا نیوز) بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا، حریت رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گھر گھر تلاشی اور نوجوانوں‌ پر تشدد سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی.

بھارتی فوج نے پلوامہ حملہ کو بہانہ بناتے ہوئے کشمیری عوام کی زندگی اجیرن کر دی۔ شہریوں کو گھر گھر تلاشی کے نام پر ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔اور نوجوانوں کو زدوکوب کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب سری نگر میں حریت رہنما یاسین ملک کے گھر پر بھارتی فورسز نے چھاپہ مارا، انہیں گرفتار کرنے کی کوشش جا ری ہے۔ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھارت کی کارروائی کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چھاپوں میں حریت کارکنوں کو بھی نشانہ بنا کر دہشت زدہ کرنے کی کوشش جاری ہے تاہم کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔