لاہور: (روزنامہ دنیا) مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے فوجی دہشت گردی کرتے ہوئے ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا۔ قابض حکومت نے احتجاج پھیلنے کے خوف کے پیش نظر علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی۔
ضلع بارہ مولا کے قریب سوپور میں بھارتی فوج نے آدھی رات کو گاؤں ورپورہ کو گھیرے میں لے کر نام نہاد کارروائی کے دوران گھر گھر تلاشی شروع کر دی۔ شدید سردی میں ننھے بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو گھروں سے باہر نکال کر گھریلو سامان توڑ پھوڑ دیا اور احتجاج کرنے پر ایک نہتے نوجوان کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
شہادت پر بھارت کے خلاف کشمیریوں نے زبردست مظاہرہ کیا۔ قابض حکومت نے احتجاج پھیلنے کے خوف کے پیش نظر علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی۔