مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن، یاسین ملک سمیت 200 کشمیری گرفتار

Last Updated On 25 February,2019 03:52 pm

سری نگر: (دنیا نیوز) بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 35 اے کی سماعت سے پہلے مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن کے دوران یاسین ملک سمیت 200 کشمیریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ادھر گرفتاریوں کے خلاف وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم عروج پر، آرٹیکل 35اے کی سماعت سے قبل وادی میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔ وادی کو چھاؤنی میں بدلنے اور گرفتاریوں کےخلاف آج مکمل ہڑتال ہے۔

حریت رہنماؤں نے کل بھی وادی میں ہڑتال کی کال دی ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 35اے کی سماعت کل ہو گی۔ اس شق کے تحت کوئی شخص صرف اسی صورت میں جموں کشمیر کا شہری ہو سکتا ہے اگر وہ یہاں پیدا ہوا ہو۔ کسی بھی دوسری ریاست کا شہری جموں کشمیر میں جائیداد نہیں خرید سکتا۔