پی کے 30 ضمنی الیکشن، مسلم لیگ ن کے امیدوار آگے

Last Updated On 26 February,2019 09:55 pm

بالا کوٹ: (دنیا نیوز) پی کے 30 میں ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہونے شروع ہو گئے ہیں۔

52 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے سید مظہر علی قاسم 16430 ووٹ لیکر کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سید احمد شاہ 13533 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیبرپختونخواہ میں بالا کوٹکے حلقہ پی کے 30 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی۔ حلقہ پی کے 30 میں مسلم لیگ ن کے مظہر علی قاسم اور پاکستان تحریک انصاف کے سید احمد حسین شاہ کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔

 یاد رہے کہ پی کے 30 میں 186 پولنگ اسٹیشنوں پر 1 لاکھ 93 ہزار830 ووٹرز موجود ہیں، ضمنی الیکشن کے لئے 53 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس جبکہ 128 کو حساس قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ پی کے 30 کی نشست لیگی ایم پی اے میاں ضیاء الرحمان کی نااہلی پر خالی ہوئی تھی۔