ہنوئی : (دنیا نیوز) شمالی کوریا کے رہنما اور امریکی صدر کی ملاقات دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی۔
کِم جونگ اُن اورڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں ملاقات ہو گی جس میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمے سمیت مخلتف امور پر بات چیت ہو گی۔
امریکی صدر ٹرمپ ملاقات کے لیے طیارے کے ذریعے ہنوئی پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے قبل کمِ جونگ اُن بکتر بند ٹرین میں ویتنام کے دارالحکومت پہنچے۔