حریت رہنماؤں کی گرفتاریوں کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

Last Updated On 27 February,2019 03:53 pm

سری نگر: (دنیا نیوز) جارحیت میں ناکام بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا۔ مقبوضہ وادی میں یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق سمیت کئی رہنماؤں کے گھر پر قابض فورسز نے چھاپے مارے، واقعہ کے خلاف سری نگر میں احتجاج کیا گیا، حریت رہنماؤں نے دو دن کے لیے شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔

کھسیانی بلی، کھمبا نوچے، جارحیت میں ناکام بھارت کشمیریوں پر غصہ نکالنے لگا۔ مقبوضہ وادی میں قابض فورسز کا بڑا آپریشن، جگہ جگہ پکڑ دھکڑشروع کر دی۔ بھارتی فورسز نے سری نگر کے مختلف علاقوں میں میرواعظ عمر فاروق، یاسین ملک سمیت دیگر حریت رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے۔

واقعہ کے خلاف مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

گھروں پر چھاپے اور بھارتی بربریت کےخلاف حریت رہنماؤں نے دو دن کے لیے وادی بھر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے۔