راولپنڈی: (دنیا نیوز) میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا، 2 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر کارروائی کی، پاکستان نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے، ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کر لیا جبکہ 2 بھارتی پائلٹس کی تلاش جاری ہے۔
In response to PAF strikes this morning as released by MoFA, IAF crossed LOC. PAF shot down two Indian aircrafts inside Pakistani airspace. One of the aircraft fell inside AJ&K while other fell inside IOK. One Indian pilot arrested by troops on ground while two in the area.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) February 27, 2019
ادھر دفتر خارجہ نے حملے کی تصدیق کی اور کہا یہ کارووائی بھارتی جنگی جنون کا ردعمل نہیں تھا، پاکستان نے غیر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، کارووائی کا مقصد اپنے تحفظ کے حق اور حاصل صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا تھا، پاکستان حالات مزید بگاڑنا نہیں چاہتا، پاکستان کو مجبور کیا گیا تو جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے دن کی روشنی میں اور پیشگی دھمکی کے بعد کارووائی کی۔
بڈگام میں طیارے گرنے کی جگہ پر بڑی تعداد میں کشمیری جمع ہو گئے، جلتے طیارے دیکھ کر کشمیریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، کشمیری پاک فضائیہ کی کاروائی پر انتہائی خوش ہیں۔