'جنگ نہیں امن چاہتے ہیں، بھارت کو آئندہ بھی اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا'

Last Updated On 28 February,2019 02:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نواز شریف کا کہنا ہے جنگ نہیں امن چاہتے ہیں، بھارت کو آئندہ بھی اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا، تمام جماعتیں فوج کے ساتھ ہیں۔

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کیلئے آج ملاقاتیں کرنے کا دن ہے۔ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز، والدہ بیگم شمیم شریف اور پارٹی رہنما ملاقات کیلئے جیل پہنچے۔ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں کہا کہ جنگ نہیں امن چاہتے ہیں، بھارت کو آئندہ بھی اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا، تمام جماعتیں فوج کے ساتھ ہیں، ہم بحیثیت قوم ملکی دفاع کرنا جانتے ہیں۔

ملاقات کے لئے آئے ن لیگی رہنما طلال چودھری کا کہنا تھا کہ اندرونی اختلافات بھلا کر پاکستان کیلئے کھڑے ہیں، عسکری طور پر جنگ جیت چکے ہیں، اب سفارتی محاذ کا امتحان ہے۔ لیگی کارکنان نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے۔