کوئٹہ: ایم پی اے مسعود لونی کی درخواست ضمانت مسترد، احاطہ عدالت سے گرفتار

Last Updated On 08 March,2019 05:30 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم پی اے مسعود علی لونی کی درخواست ضمانت مسترد، رکن اسمبلی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لورالائی نے ضمانت کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ فیصلہ اے ٹی سی کورٹ کے جج محمد علی کاکڑ نے سنایا جس میں بلوچستان اسمبلی کے رکن سردار مسعود علی خان لونی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی اور انھیں احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایم پی اے سردار مسعود علی خان لونی کو ڈسٹرکٹ جیل لورالائی منتقل کر دیا گیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے سردار مسعود علی خان لونی ضمانت کیس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جن پر قبائلی رہنما سردار میر غوث کبزئی کو اغوا کرنے کا مقدمہ پولیس تھانہ دکی میں درج ہے۔