اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ انڈیا نے ایف اے ٹی ایف کو سیاسی طور پر استعما ل کیا، پاکستان بھارت کی ایف اے ٹی ایف میں شرکت کا مخالف ہے۔
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف میں بھارت کی من مانیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف الگ بھارتی رپورٹ خلاف قانون قرار دے دی۔وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد میں ایس ای سی پی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا پاکستان کا بھارت کو شریک چیئرمین سے ہٹانے کا مطالبہ بالکل جائز ہے۔ انہوں نےکہا کہ ایف اے ٹی ایف کا کالعدم تنظیموں کو ہائی رسک قرار دینے کا مطالبہ پورا کر دیا، ستمبر میں پاکستان کو کلئیر قرار دیئے جانے کا امکان ہے۔
اسد عمر کا تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا ایس ای سی پی کے قوانین میں بہتری آئی ہے، بیوروکریٹ سرکاری اداروں میں شفافیت لانے میں ناکام رہے، حکومت سرکاری کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے پر کام کر رہی ہے۔