لاہور: (دنیا نیوز) ڈالرکوئین ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ کسٹم عدالت نے عدم پیشی پر ایان علی کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔
ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کی توسط سے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا سامنا کرنے کے لئے ٹرائل عدالت پیش ہونا چاہتی ہوں، بے گناہی ثابت کرنے کے لئے کسٹم عدالت میں پیش ہونے کاموقع دیا جائے، آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے، کسٹم عدالت کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری واپس لئے جائیں۔
کسٹم عدالت نے پیش نہ ہونے پر ڈالر کوئین ایان علی کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، ایان علی پر پانچ لاکھ ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام کے تحت کسٹم حکام نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔