نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے وفد کا نیب جیل لاہور کا دورہ

Last Updated On 30 April,2019 07:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تاریخ میں پہلی بار نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے وفد نے نیب جیل لاہور کا دورہ کیا اور قیدیوں سے بات چیت کی۔ وفد کی جانب سے قیدیوں کو دی جانیوالی سہولیات اور جیل کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن اور صحافیو‌ں کے وفد نے نیب حوالات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ملزموں کی دی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔

وفد نے نیب جیل میں قید ملزمان سے سوالات بھی کئے۔ نیب حوالات کا جائزہ لینے کے بعد ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ علی نواز چوہان نے کہا کہ نیب کے حوالے سے کچھ دن پہلے بہت آوازیں اٹھیں، ان الزامات کے باعث یہ ہمارا فرض تھا کہ ہم یہاں آئیں۔

علی نواز چوہان نے واضح کیا کہ ہم ان چیزوں میں بھی جائیں گے جو بظاہر ویسی نظر نہیں آتیں، سب اچھا ہے کی بات نہیں کریں گے کیونکہ ابھی ہمیں اس کو جانچنا ہے۔

ادھر نیب لاہور جیل میں موسم گرما کے مدنظر حوالات میں ائیر کنڈیشنر لگا دئیے گئے ہیں۔