کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی سٹی کورٹ سے نشوا ہلاکت کیس میں دو ڈاکٹر ضمانت منسوخ ہونے پر فرار ہوگئے، پولیس دیکھتی رہی۔ کیس میں پانچ ملزمان گرفتار ہیں جن کا کل چالان پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
کراچی میں ضمانتیں منسوخ ہونے پر عدالتوں سے فرار ہونا مذاق بن گیا۔ سٹی کورٹ میں نو ماہ کی نشوا کو غلط انجکشن لگنے سے ہلاکت کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈاکٹر عطیہ اور ڈاکٹر شرجیل کی ضمانت منسوخ کی تو
دونوں باآسانی عدالت سے فرار ہوگئے اورکورٹ پولیس اہلکار دیکھتے رہ گئے۔ ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی جو آج جج نے منسوخ کردی۔ نشوا کیس میں پانچ ملزمان گرفتار ہیں جن میں نرسنگ منيجرعاطف، ڈيوٹی ايڈمن افسر احمر شہزاد، ولید الرحمن، آغا معيز اور ملزمہ ثوبیہ
شامل ہیں۔ تفتیشی افسر کی جانب سے کل چالان پیش کئے جانے کا امکان ہے۔