لاہور: (دنیان یوز) شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تجویز کی مذمت کرتے ہوئے کہا ریاست مدینہ کے دعویداروں نے رمضان کا بھی خیال نہیں کیا، حکومت نااہلی کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا رمضان المبارک سے قبل پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنا ظلم اور بے حسی کی انتہا ہے، رحمتوں کے مہینے کی آمد کے موقع پر عوام پر مزید مہنگائی کا عذاب مسلط کر دیا گیا، حکومتی نااہلی اور نالائقی کے سبب غریبوں کا گھر، تاجروں کا کاروبار، ملکی نظام منجمد ہے، حج سبسڈی چھیننے والے اب رمضان کا روزہ چھیننے کے درپے ہیں۔
ادھر حمزہ شہباز نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 9 روپے سے زائد کا یکدم اضافہ ناقابل قبول اور عوام کے لئے ناقابل برداشت ہے، نیازی صاحب بتائیں اس مہنگائی میں عام آدمی سے ایک دن گزارنا مشکل ہے، مہینہ کیسے گزارے گا ؟ عوام مہنگائی کا یہ ظلم برداشت نہیں کرسکتے، اضافہ واپس لیا جائے۔