کوئٹہ: (دنیا نیوز) مغربی ہواؤں سے بلوچستان میں داخل ہونیوالا آندھی اور بارشوں کا سلسلہ جاری۔ صوبے کے شمالی، وسطی اور جنوبی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ابر کرم برسا۔
بارشوں کا نیا سسٹم ایران اور افغانستان کے راستے بلوچستان میں داخل ہو چکا ہے جس کے بعد صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں ہو رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ژوب 8، قلات میں 6، بارکھان 2 اور دالبندین میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد اور مکران ڈویژن میں آندھی اور بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ ایک سے دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔