جعلی اکاؤنٹس کیس: زرداری کے بیان کے بعد تین شوگر ملوں کے مینجر گرفتار

Last Updated On 17 June,2019 11:09 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب راولپنڈی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ آصف زرداری کے بیان کے بعد تین شوگر ملوں کے مینجر گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق فنانس منیجر شوگر ملز ٹنڈو محمد کاظم علی کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم نے اومنی گروپ کے ساتھ مل کر 846 ملین روپے کی خورد برد کی۔

اس کے علاوہ فیصل اور امان اللہ بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔ فنانس منیجر چیمبر شوگر ملز فیصل ندیم نے 4 کروڑ روپے جعلی دستاویزات کے ذریعے سندھ حکومت سے وصول کئے جبکہ جعلی کاغذات کے ذریعے اربوں روپے کے قرض بھی لئے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کو 27 ملین روپے کا نقصان ہوا۔ تیسرا ملزم امان اللہ فنانس منیجر خوشکی شوگر ملز نے جعلی فرم بنا کر سندھ حکومت سے دو کروڑ کی سبسڈی لی اور کسانوں کے 18 ملین بھی ڈیفالٹ کئے۔ 9 ملازمین کے نام پر جعلی اکاؤنٹس بنا کر بیس ملین کا نقصان پہنچایا جائے۔ تینوں ملزمان کے چئیرمین نیب نے وارنٹ جاری کئے تھے۔ ملزمان کو منگل کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔