لاہور: (دنیا نیوز) رانا ثناء اللہ کے مقدمے اور گرفتاری کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری نام نہاد جمہوری حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، حکومت رانا ثناءاللہ کے خلاف کرپشن کا ایک ثبوت بھی تلاش نہیں کر سکی، رانا ثناء اللہ کو نالائق حکومت کا مکر چہرہ قوم کے سامنے لانے کی سزا دی گئی۔
متن میں کہا گیا کہ رانا ثناء اللہ نے ڈکٹیٹر مشرف کی آمریت کا جرات و بہادری سے مقابلہ کیا، یہ ایوان رانا ثناءاللہ کی جعلی مقدمے میں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے جمہوریت پسند لوگوں کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے، پوری قوم سلیکٹڈ وزیر اعظم کی بزدلانہ اور انتقامی کاروائیاں بغور دیکھ رہی ہے۔