اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے نیا چیئرمین اکثریتی جماعت (ن) لیگ کو دینے کی منظوری دے دی۔ ن لیگ کی راجہ ظفرالحق اور مصدق ملک سمیت دیگر دو ناموں پر مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کا عہدہ ملنے کے بعد (ن) لیگ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑ دے گی، رہبر کمیٹی سینیٹ میں نئے اپوزیشن لیڈر سے متعلق بھی مشاورت کر رہی ہے۔ ن لیگ دو دونوں تک اپنے امیدوار کے نام کمیٹی کو آگاہ کرے گی، پیپلزپارٹی کے ڈپٹی چئیرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا اپنے عہدے پرکام کرتے رہیں گے۔