لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چکوال کا دورہ کیا، ناقص کارکردگی پرایم ایس اسد اسلم کو معطل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ناقص کارکردگی پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چکوال اسد اسلم کومعطل کر دیا۔ اچانک دورے پر ہسپتال کی ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر اور مختلف شعبہ جات میں طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔
صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے بہترین علاج معالجہ میں غفلت برتنے والا ایم ایس سیدھا گھر جائیگا۔ ڈاکٹری پیشہ صرف روزگار کا ذریعہ نہیں بلکہ آخرت سنوارنے کا نادر موقع بھی ہے۔