چربی گھٹانے والی 10 بہترین غذائیں

Last Updated On 16 July,2019 03:38 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) وزن کم کرنا مقصود ہو تو مندرجہ ذیل غذائیں بہترین ثابت ہو سکتی ہیں کیونکہ ان سے جسم کی چربی گھٹتی ہے۔

فیٹی فش

فیٹی فش میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز ہوتے ہیں جو وزن کم کرنے میں مفید ہیں۔ ان میں سالمون، ٹراؤٹ، ٹونا اور دیگر شامل ہیں۔

گریپ فروٹ

گریپ فروٹ میں فلاوونائیڈ نامی عنصر ہوتا ہے جو خون میں شکر کی مقدار متوازن رکھتا ہے اور نظام انہضام کے مسئلے ’’میٹابولک سینڈروم‘‘ سے محفوظ رکھتا ہے۔

جو کا دلیہ

اسے کھانے سے وزن کم ہوتا ہے اور فرد کی صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔

سبز چائے

مزیدار سبز چائے چربی کو بھی پگھلاتی ہے۔

مرچیں

مرچوں کا استعمال وزن میں کمی کا مرچی طریقہ ہے۔

بیریز

کچھ لوگ بیریز زیادہ کھانے کی وجہ سے دبلے پتلے ہوتے ہیں۔

انڈے

ان کی زیادہ پروٹین زیادہ حرارے تحلیل کرتی ہے۔

کافی

مناسب مقدار میں کافی چربی پگھلانے کے ساتھ ساتھ یہ نظام انہضام پر اچھا اثر ڈالتی ہے۔

سیب

اس پھل میں پیکٹین نامی عنصر ہوتا ہے جو جسم میں چکنائی کے جذب ہونے کو کم کرتا ہے۔

ایواکیڈو

اس میں موجود اولیک ایسڈ سے آپ کو اپنا پیٹ جلد بھرا بھرا سا محسوس ہوتا ہے۔