پاکستان نے افغانیوں کو مضر صحت بھارتی چینی کھلانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا

Last Updated On 23 July,2019 03:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کسٹمز نے مضر صحت بھارتی چینی کے 258 کنٹینرز پکڑ لیے، نا قابل استعمال چینی کراچی پورٹ کے ذریعے قندھار بھیجی جا رہی تھی۔

ڈی جی کسٹمز ڈاکٹر سرفراز وڑائچ کے مطابق بھارتی چینی کے 258 کنٹینرز میں 6708 میٹرک ٹن چینی موجود ہے۔ ڈائریکٹوریٹ نے 4472 میٹرک چینی کی کسٹمز لیب اور پی سی ایس آئی آر سے ٹیسٹنگ کروائی گئی۔ لیب ٹیسٹنگ رپورٹ میں بھارتی چینی زائدالمیعاد اور مضرصحت نکلی۔

بوری پر سال 2017-18 کے سیزن کی چینی کی تحریر درج ہے۔ چینی انتہائی بدبودار اور رنگ انتہائی گدلا ہے، بھارتی چینی کی پیکنگ کے بعد دو سال تک استعمال کرنے کی میعاد درج ہے، کنٹینر کی رپورٹ موصول ہونے پر کیس کسٹمز ایڈجیوڈیکیشن کلکٹریٹ کو منتقل کر دیا جائے گا۔