واشنگٹن: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ اہم امور پر بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان نے امریکی کانگریس اراکین سے خطاب کے بعد سپیکر ایوان نمائندگان نینسی پلوسی سے ملاقات کی جس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے نینسی پلوسی نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات انتہائی اہم ہیں۔ امریکا میں مقیم پاکستانی یہاں ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
نینسی پلوسی نے کہا کہ انسداد دہشتگردی اور منی لانڈرنگ کیخلاف پاکستان کا تعاون حاصل ہے۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا دورے کا مقصد ہے کہ امریکی پاکستان کو سمجھیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں۔