ایل این جی کیس: مفتاح اسماعیل کی یکم اگست تک عبوری ضمانت منظور

Last Updated On 25 July,2019 03:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایل این جی کیس میں مفتاح اسماعیل کی یکم اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے سابق وزیر خزانہ کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو مفتاح اسماعیل کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی بھی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کر دیا اور یکم اگست تک جواب طلب کرلیا۔

وکیل مفتاح اسماعیل نے درخواست میں موقف اپنایا کہ نیب نے عدالت میں کہا تھا کہ گرفتار نہیں کرنا، پہلے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، پھر طلب کیا، ایل این جی کیس میں نیب کی بدنیتی واضح ہے۔