کانگو وائرس میں مبتلا ایک اور مریض کراچی کے جناح ہسپتال میں داخل

Last Updated On 26 July,2019 05:31 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کانگو وائرس کے کیسز میں اضافہ، جناح ہسپتال میں اس مرض میں مبتلا ایک اور مریض داخل ہو گیا۔

جناح ہسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق جناح ہسپتال میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریض کو جناح ہسپتال لایا گیا۔ متاثرہ شخص اشرف خان ولد حیات اللہ کوئٹہ بلوچستان کا رہائشی ہے۔

اشرف خان نامی مریض کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ مریض کو تیز بخار کی حالت میں ہسپتال لایا گیا اور اس کے ناک سے خون بہہ رہا تھا، مریض کی حالت تشویش ناک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مریض دو دن سے بخار میں مبتلا تھا۔

یاد رہے کہ کراچی میں رواں سال کانگو کا یہ نواں کیس ہے، ان میں سے پانچ افراد کی اموات ہو چکی ہیں جن میں سے تین کا تعلق کراچی سے تھا۔