اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزراء نے سینیٹ میں شکست کے بعد حاصل بزنجو کے متنازع بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ایسے بے بنیاد تبصروں سے بہتر ہے حاصل بزنجو شکست تسلیم کریں۔ پرویز خٹک نے کہا حاصل بزنجو کا تبصرہ انکی سیاسی بصیرت اور سنجیدگی کی عکاسی نہیں کرتا۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا حاصل برنجو کو فضل الرحمان جیسے لوگوں نے استعمال کیا، حاصل بزنجو کی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی افسوسناک ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا سینیٹ کی جیت نے جمہوریت کو روبوٹ کی طرح چلانے والوں کی سیاست دفن کر دی، معزز سینیٹرز کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے، اپوزیشن پہلے اپنی صفوں میں جمہوریت کو فروغ دے، اپنی مرضی سے ووٹ دینا ہی اصل جمہوریت ہے۔