لوک ورثہ کرپشن ریفرنس: سینیٹر روبینہ خالد اور شریک ملزمان پر فرد جرم عائد

Last Updated On 02 August,2019 12:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) لوک ورثہ کرپشن ریفرنس میں احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے 4 ستمبر کو شہادتیں طلب کر لیں۔

 اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد و دیگر کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان سینیٹر روبینہ خالد، مظہر السلام، تابندہ ظفر اور محمد شفیع عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ملزمان نے لوک ورثہ کے فنڈ میں مالی خورد برد کر کے قومی خزانہ کو 30 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔

روبینہ خالد سمیت دیگر ملزمان کو چارچ شیٹ پڑھ کر سنائی گئی، تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، جس پر عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر شہادتیں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ مقدمے کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔