اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں ہنگامی مشاورتی اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں سیکریٹری خارجہ، سپیشل سیکریٹری، ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل و دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی گھمبیر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے، بھارت کی جانب سے کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بعد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج ہی جدہ سے وطن واپس پہنچے، وہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب گئے تھے۔