اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان پر حملہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں کیا گیا۔ سردار مظفر عباسی نے پاناما کیس میں نیب کی طرف سے پراسیکیوٹر مقرر تھے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق گولی نیب کے ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل کے پاس سے گزری۔ پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے اعلی افسران نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔