اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں جیل بھجوا دیا، پی پی رہنما کو عدالت نے 19 اگست تک جیل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فریال تالپور سے تفتیش مکمل ہو چکی، مزید ریمانڈ کی ضرورت نہیں، عدالت فریال تالپور کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجوائے۔ تاہم وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش نہیں کی گئی کیسے کہہ سکتے ہیں تحقیقات مکمل ہو گئیں، فریال کو آصف زرداری کیساتھ 16 اگست کو پیش کیا جائے۔
احتساب عدالت نے وکلائے طرفین کا موقف سننے کے بعد فریال تالپور کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا اور نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے فریال تالپور کو 19 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔