لاہور: (دنیا نیوز) جج ویڈیو سکینڈل کے معاملے پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ رجسٹرار نے کہا سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں تحقیقات کی جائیں گی۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا، سابق جج ارشد ملک نے لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کر دی ہے، ارشد ملک کو انکوائری کا سامنا کرنا پڑے گا، انکوائری کا آغاز آئندہ ہفتے کیا جائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہمیں کل خط لکھ دیا تھا۔