اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وزارت داخلہ نے وضاحت کی ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ صحت مند ہیں اورانہوں نے صرف معمول کا معائنہ کروایا ہے۔
وزیر داخلہ آفس کے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ صحت مند ہیں اور انہوں نے معمول کا چیک اپ کرایا ہے، انہیں دل کا دورہ پڑنے اور اس حوالے سے خبریں غلط ہیں۔