لاہور: (روزنامہ دنیا) مسلم لیگ ن کی رہنما ممبر صوبائی اسمبلی راحیلہ خادم حسین کے گھر سے بجلی چوری پکڑے جانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس ڈی او انگوری باغ کی مدعیت میں خاتون ایم پی اے کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا۔ لیسکو ٹیم نے ایس ای تھرڈ سرکل رشید خان کی نگرانی میں گزشتہ رات خاتون ایم پی اے کے گھر سے بجلی چوری پکڑی۔ تھانہ مغلپورہ نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔