راولپنڈی: (روزنامہ دنیا) بھارت میں پاکستانی جھنڈا لہرائے جانے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ‘‘یہ اختتام کا آغاز ہے ، انشاء اللہ’’۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی ٹی وی چینل پر بھارت میں پاکستانی پرچم لہرائے جانے کی خبر اپنے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹائمز ناؤ، کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ آباد ۔
Beginning of the end_iA.
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) August 31, 2019
TIME NOW: #کشمیر_بنے_گا_پاکستان#PakistanZindabad https://t.co/IYuiiJiMbM
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست کیرالہ میں واقعہ سلما آرٹس اینڈ سائنس کالج میں الیکشن مہم کے دوران پاکستان کا جھنڈا لہرایا گیا، جس کے بعد 30 طلبا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ایک طالبعلم کو گرفتار کر لیا گیا۔