بہتر کارکردگی پر پولیس اہلکاروں میں چرس تقسیم؟

Last Updated On 04 September,2019 02:20 pm

پشاور: (روزنامہ دنیا) خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں بہتر کارکردگی پر پولیس اہلکاروں میں مبینہ طور پر چرس کی تقسیم کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

سی سی پی او پشاور کریم خان نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو سزا دینے کی ہدایت بھی کی۔پشاورمیں پکڑی جانے والی منشیات پولیس اہلکاروں میں تقسیم کرنے سے متعلق خبریں سامنے آنے پر ایس ایس پی کوآرڈی نیشن سرفراز علی شاہ کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے ۔ایس ایس پی کے مطابق وہ انکوائری شروع کر چکے ہیں اور اہلکاروں سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں، خبر سچ ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔