صارفین کیلئے بری خبر، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

Last Updated On 04 September,2019 04:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا نے بجلی ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے جس سے صارفین پر 24 ارب 60 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

بجلی جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک لائف لائن زرعی صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

جولائی میں ہائڈل سے 32.53 فیصد اور کوئلے سے 14.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ اس کے علاوہ مقامی گیس سے 11.81 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 24.71 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جولائی میں فرنس آئل سے 5.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
 

Advertisement