اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی نوٹی فیکیشن کے ذریعے لوگوں کو باور کرانے کی کوشش کی گئی تھی کہ حکومت پاکستان نے ملک بھر میں 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک چھ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ملک بھر میں سرکاری، نیم سرکاری، پرائیوٹ اور تمام تعلیمی اداروں میں 6 سے 11 ستمبر تک تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
The attached notification is Fake and no such instructions have been issued by Government of Pakistan. pic.twitter.com/KY5vvWHaP9
— Govt of Pakistan (@pid_gov) September 6, 2019
وفاقی حکومت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے فوری طور پر ایک تردیدی ٹویٹ کی جس میں اصل نوٹی فیکیشن کے ذریعے عوام کو واضح کیا گیا کہ اس قسم کی خبروں پر کان نہ دھریں، حکومت کی جانب سے اس قسم کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
This is the original notification issued by Ministry of Interior, Government of Pakistan. pic.twitter.com/5LU8gbK96e
— Govt of Pakistan (@pid_gov) September 6, 2019