کراچی: (دنیا نیوز) پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکومت کی خارجہ، اقتصادی اور داخلی پالیسی ناکام ہو چکی ہے، حکومت کا ہر دن پاکستان پر بوجھ ہے۔
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قیادت کو علاج معالجے کی سہولت نہ دے کر حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد لاک ڈاؤن میں شرکت کا فیصلہ پارٹی کریگی۔ مولانا صاحب اکیلے اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جس دن قیادت نے فیصلہ کر لیا پیپلز پارٹی پرانے رنگ میں آ جائے گی۔