لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری آخری روز ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس میں 252.43 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حصص مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، تیزی کے باعث کاروبار میں 0.83 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی۔
ایک موقع پر کاروبار کے دوران انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی اور گزشتہ روز کے 100 انڈیکس 30214.77 پوائنٹس کی سطح سے بڑھ کر 30550.93 پوائنٹس پر دیکھا گیا تاہم اس دوران انویسٹرز کی طرف سے عدم دلچپسی دکھائی گئی، اسی وجہ سے انڈیکس میں 500 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی جس کے باعث 100 انڈیکس 30011.50 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔
وقفے کے بعد ایک مرتبہ سرمایہ کاروں نے دلچسپی لی اور مندی میں جانے والے انڈیکس میں 400 پوائنٹس کی دوبارہ تیزی دیکھنے میں آئی، کاروبار کے اختتام پر گزشتہ روز کے مقابلے میں 100 انڈیکس 252.43 پوائنٹس بڑھ کر 30467.20 پوائنٹس پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز 0.83 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی۔