راولپنڈی: (روزنامہ دنیا) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے پی پی 10 سے حلف نہ اٹھانے کے معاملے پر ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں ان کی نااہلی اور سیٹ خالی قرار دینے کیلئے پٹیشن دائر کر دی گئی، جس پر 19 ستمبر کو سماعت ہوگی
حلقہ کے ووٹر راجہ نصیر احمد نے پٹیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ نومنتخب ایم پی اے نے 14 ماہ سے حلف نہیں اٹھایاجو آئین کی خلاف ورزی ہے ،پی پی 10کے شہری 14 ماہ سے نمائندگی سے محروم ہیں، چودھری نثار کو بطور ایم پی اے حلف اٹھانے کا حکم دیا جائے اور انکار کریں تو نشت خالی قرار دیکر نئے انتخابات کا حکم دیاجائے ۔