ملک کے مختلف شہروں میں بارش، ٹھنڈی ہواؤں نے سردی کی ’’نوید‘‘ سنا دی

Last Updated On 03 October,2019 11:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ہوئی، لاہور، پشاور، ننکانہ صاحب، راجن پور، بہاولنگر سمیت دیگر علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ۔

دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، بارش کے باعث مختلف شہروں میں موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

لاہور، پشاور، ننکانہ صاحب، راجن پور، بہاولنگر، مظفر گڑھ، جھنگ، کوٹ چھٹہ، شور کوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش ہوئی، بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹنے کے ساتھ موسم خوشگوار ہو گیا اور ٹھنڈی ہواؤں نے سردی کی آمد کی ’’نوید‘‘ سنا دی۔

کے پی کے کے ضلع خیبر اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور بارش ہوئی، برساتی نالوں میں طغیانی آ گئی، لنڈی کوتل کے علاقہ اشخیل میں ایک شخص برساتی نالہ میں بہہ گیا، سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے کی لاش جمرود علی مسجد سے برآمد کر لی گئی ہے۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں چار سے پانچ اکتوبر تک موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جمعہ سے اتوار تک شہر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، درجہ حرارت 34 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ سہ پہر کے بعد بارش کے زیادہ امکانات ہیں۔ سمندر کی جانب سے چلنے والی ہوائیں برقرار رہیں گی۔
 

Advertisement