بیجنگ: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 16 اگست کو دونوں ممالک مشترکہ حکمت عملی سے آگےبڑھے، جنیوا میں ہیومن رائٹس کونسل اجلاس میں بھی مشترکہ حکمت عملی اپنائی گئی۔ حالیہ دورے میں چینی قیادت کیساتھ تجارتی و اقتصادی تعاون اور سی پیک پر بات ہوئی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود نے دورہ چین کے حوالے سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے مختصر دورے پر بھارت روانہ ہو رہے ہیں جس سے قبل ان سے ملنا ضروری تھا، وزیراعظم پاکستان کے دورے کے دوران چینی قیادت کے ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری، مسئلہ کشمیر سمیت خطے کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم امور پر بات ہوئی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان کی مسئلہ کشمیر پر پوزیشن واضح ہے، چین نے پاکستان کا تاریخٰ موقف اپنایا۔ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی نوعیت ایسی ہے کہ ہر موڑ پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیتے ہیں۔