شمالی علاقہ جات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

Last Updated On 10 October,2019 06:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں آج موسم خشک رہا تاہم شمالی علاقہ جات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک رہا۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں موسم سرد رہا۔ ملک بھر میں کل بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ضلع سوات، مالاکنڈ اور سیدو شریف میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
 

Advertisement