اسلام آباد: (دنیا نیوز) برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے شاہی جوڑے کی آمد پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات کی کڑی ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ برطانوی شاہی خاندان کے افراد کے دورہ سے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوگا۔ برطانوی شاہی جوڑا پاکستان میں قیام کے دوران مختلف طبقات سے وابستہ افراد سے ملاقاتیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پیر کی رات پاکستان پہنچیں گے
تھامس ڈریوکا مزید کہنا تھا کہ شہزادہ ویلیم اور ان کی اہلیہ لاہور اور شمالی علاقہ جات کا بھی دورہ کریں گے۔ شہزادہ ویلیم اور ان کی اہلیہ پاکستانی نوجوانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔