کارکے پاور پلانٹ معاملہ، عالمی ادارے کا پاکستان کو جرمانہ معاف کرنے پر اتفاق

Last Updated On 18 October,2019 08:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی ثالثی ادارے کی جانب سے پاکستان پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ یہ جرمانہ کارکے پاور پلانٹ کیس میں ترک کمپنی کو ادا کیا جانا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پر عائد ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کا جرمانہ معاف کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ جرمانے کی معافی وزیراعظم عمران خان پر عالمی سطح پر اعتماد کا مظہر ہے۔ کارکے پاور پلانٹ کیس کے معاملے پر 1.6 ارب ڈالر کا جرمانہ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔

بابر اعوان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ یہ جرمانہ کارکے پاور پلانٹ کیس میں ترکی کی کمپنی کو ادا کیا جانا تھا جو عالمی ثالثی ادارے نے عائد کیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت‏ نے عدالتی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کی درخواست دی تھی۔ 22 اگست 2017ء کو ٹریبونل نے پاکستان کے خلاف اس کیس کا فیصلہ ترک کمپنی کے حق میں دیا تھا۔