اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے نواز شریف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'گیٹ ویل سون سر'، نواز شریف کی صحت کیلئے دعا گو ہیں، خدا انہیں صحت دے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف اور شریف خاندان کا کوئی ذاتی اختلاف نہیں، ہمارا اختلاف ان کی ذاتی مفاد پر مبنی پالیسیز سے رہا ہے۔