لاہور میں آلودگی کی بڑی وجہ بارڈر پار کی صورتحال ہے: فواد چودھری

Last Updated On 30 October,2019 03:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ لاہور میں آلودگی کی بڑی وجہ بارڈر پار کی صورتحال ہے، دہلی سے امرتسر تک فصل کاٹنے کے بعد باقیات کو آگ لگانے سے آلودگی پھیل رہی ہے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا کہ مودی سرکار ہر معاملے میں ناکام ہے، بھارتی حکومت ایک طرف بارڈر پر اشتعال انگیزی کی مرتکب ہو رہی ہے تو دوسری طرف آبی جارحیت کا مظاہرہ کر رہی ہے، اب ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے مودی سرکار کی ناکامی کے اثرات پاکستان پر مرتب ہو رہے ہیں۔

 

Advertisement