آزادی مارچ والے کیا چاہتے ہیں؟ ابھی تک پتا نہیں چلا، فواد چودھری

Last Updated On 30 October,2019 07:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ‏پورا ملک گھوم لیا، ابھی تک مطالبات کا پتا نہیں کہ آزادی مارچ والے کیا چاہتے کیا ہیں؟

فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سندھ اور پنجاب نے مولانا فضل الرحمان کے جلوس میں شامل نہ ہو کر ثابت کیا ہے کہ عوام سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ دنیا میں کرپشن کیخلاف لانگ مارچ ہوتے ہیں لیکن یہ عجیب مارچ ہے کہ جس میں مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ احتساب کا عمل روک دو، بہرحال مولانا فضل الرحمن اپنا شوق پورا کر لیں۔

Advertisement