ریسکیو 1122 اقوام متحدہ ساؤتھ ایشیا کی پہلی کلاسیفکیشن حاصل کرنیوالی ٹیم

Last Updated On 31 October,2019 06:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے اقوام متحدہ ساؤتھ ایشیا کی کلاسیفی کیشن کی پہلی ٹیم کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

گورنر ہاؤس میں منعقدہ سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے خصوصی شرکت کی۔ شاہ محمود قریشی نے ریسکیو ادارے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ڈیلیور کرکے دکھایا ہے۔ امید ہے بلوچستان اور سندھ میں بھی جلد اس طرح کا ادارہ بنایا جائے گا۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ 2005ء کے زلزلے میں ریسکیو کا بہتر ادارہ نہیں تھا۔۔ ریسکیو 1122 نے اپنا آپ منوایا ہے۔ اقوام متحدہ کا اعزاز حاصل کرنا کارکردگی کا ثبوت ہے۔

ڈی جی ریسکیو سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ ادارے نے کامیابی سے سینکڑوں جانوں کو بچایا ہے۔ تقریب کے اختتام پر ریسکیو کے اہلکاروں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔