اسلام آباد: (دنیا نیوز) چوہدری پرویز الہٰی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں آزادی مارچ اور حکومت سے مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا سب دعا کریں حتمی فیصلہ ہو جائے، انشاءاللہ اچھا نتیجہ نکلے گا۔
سینیٹر طلحہ محمود نے پرویز الہی کا استقبال کیا، صوبائی وزیر حافظ عمار بھی سپیکر پنجاب اسمبلی کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر پرویز الہی کا کہنا تھا جب تک معاملہ حل نہیں ہوتا کوشش جاری رہے گی، ہماری طرف سے پوری کوشش جاری ہے کوئی کمی نہیں چھوڑنی۔